اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غني احمد زئي نے کہا ہے کہ اس ملک کے لئے جو خود کو انساني حقوق کا سب سے بڑا مدافع کہتا ہے، ايذارساني کے لئے رقم مختص کرنا شرمناک ہے-
اس رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے اتوار کو انساني حقوق سے متعلق ايک پروگرام ميں کہا کہ يہ کتنے شرم کي بات ہے کہ دنيا کا وہ ملک جو خود کو انساني حقوق کا سب سے بڑا مدافع کہتا ہے، اسي ملين ڈالر کي رقم قيديوں کو ايذائيں دينے کے لئے مختص کرتا ہے -
افغان صدر اشرف غني احمد زئي نے ، سي آئي اے کے ٹارچر پروگرام کے بارے ميں امريکي کانگرس کي رپورٹ جاري ہونے کے بعد بھي کہا تھا کہ اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردي کے شبہے ميں گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کو بھي وحشيانہ ايذائيں دي گئيں اور ان کے انساني حقوق پامال کئے گئے ہيں -
انہوں نے امريکي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ جن افغان باشندوں کو سي آئي نے وحشيانہ ايذائيں دي ہيں ، ان کے ناموں کا اعلان کيا جائے -
انہوں نے اسي کے ساتھ افغان باشندوں کے حقوق کي پامالي اور ازالہ حيثيت عرفي، کي تلافي کا مطالبہ بھي کيا ہے -
ياد رہے کہ سي آئي اے کے ٹارچر پروگرام کے بارے ميں امريکي سينٹ کي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ سي آئي اے نے افغانستان اور پاکستان سميت مختلف ملکوں ميں قيديوں کو وحشيانہ ايذائيں ديں، ان کي حيثيت عرفي اور انساني حقوق کو پامال کيا اور انہيں برہنہ کيا، اور انہيں جنسي زيادتي نيز عورتوں اور بچوں اور ديگر لواحقين کو بھي ايذائيں دينے کي بھي دھمکياں دي ہيں -
.......
/169